• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنرل باجوہ (ر) کے ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے پر ایف بی آر کے 3 افسر ان گرفتار

جنرل باجوہ (ر) کے ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے پر ایف بی آر کے 3 افسر ان گرفتار

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کاٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کے معاملہ پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ریجنل ٹیکس آفس لاہورکے تین افسران کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سپریٹنڈنٹ ارشد قریشی،سپریٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ تینوں افسران محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔ ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،دس سے زائد کمپیوٹرز قبضہ میں لیکر فرانزک کے لئے بجھوا دیئے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلی سطحی تفتیشی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply