• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور:شدید دھند ، انٹرنیشنل پروازیں اسلام آباد کی طرف موڑ دی گئیں

لاہور:شدید دھند ، انٹرنیشنل پروازیں اسلام آباد کی طرف موڑ دی گئیں

لاہور میں شدید دھند کے باعث ہوائی جہازوں کے پائلٹوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کے باعث رات سے صبح تک بین الاقوامی آپریٹ پروازیں اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کیلئے کی گئی ، منتقلی عارضی ہے اور دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔

ترجمان پی آئی اےکے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عملدرآمد رات سے کر دیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کیلئے کال سینٹر سے رجوع کریں ۔

پی آئی اے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’پروازوں کی منتقلی فضائی حفاظت اور مسافروں کو طویل انتظار کی کوفت سے بچانے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پک یا ڈراپ کرنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786 786 111 سے رجوع کریں۔‘

اعلامیے میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ ’ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا درست نمبر ضرور ریکارڈ کروائیں تاکہ مسافروں کو بذریعہ کال یا ایس ایم ایس پروازوں کے اوقات میں رد و بدل سے متعلق بروقت معلومات مہیا کی جا سکے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے لاہور میں شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار تھیں، صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply