• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیدرلینڈز صدیوں تک انسانوں کو غلام بنانے پر شرمندہ،معافی مانگ لی

نیدرلینڈز صدیوں تک انسانوں کو غلام بنانے پر شرمندہ،معافی مانگ لی

نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک رُٹ نے ہالینڈ میں نوآبادیاتی دور میں جاری رکھی گئی انسانی غلامی پر باضابطہ طور پر معافی مانگ لی۔

نیدرلینڈز کے وزیراعظم نے ایک تقریر کے دوران کہا کہ نیدرلینڈز کے غلامی کو بڑھاوا دینے کے تاریخی کردار اور آج تک موجود اثرات پر ہم معافی مانگتے ہیں، اس کی وجہ ملک کے اس نو آبادیاتی نظام کے دوران غلامی، نسل پرستی اور لوٹ مار کا اعتراف کرنا ہے۔

واضح رہے کہ معافی کے دائرے میں نیدرلینڈز کی روایتی قزاقی اور نسل پرستی بھی آئے گی، جس کا نیدرلینڈز (سابقہ ہالینڈ) میں مسلسل سلسلہ کسی نہ کسی صورت جاری رہا ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے معافی مانگنے کے امکان کے بارے میں ہیگ میں موجود انسانی حقوق کی آواز بلند کرنیوالے سیاسی گروپ کہتے ہیں کہ قزاقیت کے اصل ذمہ دار شاہی ادارے ہیں اس لئے معافی بھی بادشاہ الیگزینڈر ولیم کو مانگنی چاہئے۔

بادشاہت کو ذمہ دار ٹھہرانے والے سیاسی گروپوں کا کہنا ہے کہ بادشاہ ولیم الیگزینڈر کو ولندیزی تسلط کے خاتمے کی 160 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم جولائی 2023ء کو معافی مانگنی چاہئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آنر اینڈ ریکوری نامی تنظیم کے ذمہ دار روئے کائیکوسی گرونبرگ نے بھی کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آبائی طور پر غلام رہنے والوں اور اب غلامی کیخلاف کام کرنیوالے کارکنوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply