مجھے بچپن سےاپنےمستقبل کی فکر تھی۔
پتانہیں کیا ہو گا میرے ساتھ زندگی میں۔
افراتفری کا عالم میرے خوف میں اضافہ کرتا رہتا تھا۔
اپنے مستقبل کو دیکھنا چاہتا تھا۔ اس کے حسین احساس کومحسوس کرنا چاہتا تھا۔
ہر کسی سے پوچھتا تھا میرا مستقبل کیسا ہو گا۔
کچھ نے کہا انٹر کے بعد اچھا مستقبل ہے، تو جلدی سے انٹر کیا۔
کسی نے کہا اچھی یونیورسٹی جاؤ، اچھا مستقبل مل جائے گا۔
یونیورسٹی کے بعد کہا نوکری میں مستقبل پوشیدہ ہے۔
ایک دن سب مل کر اچھے مستقبل کے لیے مجھے قبر میں چھوڑ آئے۔۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں