• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تاریخ کی کامیاب ترین فلم نے تین دنوں میں 9500 کروڑکمالئے

تاریخ کی کامیاب ترین فلم نے تین دنوں میں 9500 کروڑکمالئے

: ہالی وڈ فلم اوتار-2 کی پوری دنیا میں دھوم، صرف تین دنوں میں ہی 9 500کروڑ روپے کما کر حد کردی پار۔

اوتار-2‘ یعنی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے بعد پہلے ہی تین دنوں میں ریکارڈ کمائی کی ہے۔ اس فلم کا انتظار لوگ 13 سال سے کر رہے تھے ۔

صرف بھارت میں تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ’اوتار-2‘ نے باکس آفس پر250 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے، فلم کا گراس باکس کلیکشن350 کروڑ روپے کی حد کراس کرچکا ے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بہترین وی ایف ایکس اور لاجواب ٹیکنالوجی فکشن کی بنیاد پر ’اوتار-2‘ نے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمس کیمرون کی اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے ویکنڈ پر 9500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔ س کامیابی نے سپرہٹ ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین- نو وے ہوم‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ساتھ ہی ماروَل یونیورس کی ’ایونجرس انفنٹی وار‘ کو بھی اوتار-2 نے شکست دے دی ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply