میڈرڈ میں ہزاروں سانتا کلازسڑکوں پر آگئے

: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہر سال ہونے والی روایتی سانتا کلاوز دوڑ میں چھ ہزار ایک سو پانچ افراد نے حصہ لیا ۔

یہ دوڑ کاستیلانا اسکوائر سے شروع ہو ئی جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سماجی بہبود اورمستحق بچوں کی امداد کے لیے خرچ کی جائے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوڑ میں 6105 افراد نے حصہ لیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

سخت سرد موسم کے باوجود سانتا کلاوز کے لباس زیب تن کیے ہر عمر کے افراد نے ورزش اور تفریح کا بھرپور مزہ اٹھایا ۔ دوسری جانب پامپلونا شہر میں بھی سانتا کلاوز کا لباس زیب تن کیے 700 موٹر سائیکل سواروں نے شہر کا گشت لگاتےہوئے اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کو تحائف دیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply