• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صارفین نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کا سربراہ دیکھنے سے انکار کردیا ، پول

صارفین نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کا سربراہ دیکھنے سے انکار کردیا ، پول

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے کمپنی کا بطور چیف ایگزیکیوٹو افسر رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ٹوئٹر پررائے دینے والے صارفین کی اکثریت نے ان کے بطور سی ای او رہنے کی مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے مالک نے گذشتہ روز ’ ٹوئٹر پول‘ کے ذریعے صارفین سے رائے لی تھی کہ آیا انہیں سی ای او رہنا چاہیے یا نہیں؟ تاہم صارفین کی اکثریت نے ان کے خلاف رائے دی۔

57.5 فیصد صارفین نے پول میں کہا کہ وہ ایلون مسک کو سی ای او کے طور نہیں دیکھنا چاہتے، جبکہ 42.5 فیصد صارفین نے ان کی حمایت کی۔

ایلون مسک کی طرف سے جاری کیے گئے ٹوئٹر پول میں ایک کروڑ 75 لاکھ صارفین نے اپنی رائے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پول جاری کرتے وقت ایلون مسک نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ نتائج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ نتائج کے بعد وہ سی ای او کے عہدے سے کب استعفیٰ دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply