بنکاک میں بحری جہاز ڈوبنے سے 31 سیلرز تاحال لاپتہ

 تھائی لینڈ کی خلیج میں بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 31 سیلرز کی ہوائی اور سمندری تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تیز لہروں جہاز سے ٹکرائیں اور سمندر کا پانی جہاز میں داخل ہو گیا، جہاز کی بجلی بند ہونے سے انجن نے کام چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

نیوی حکام نے تین بحری جہاز اور 2 ہیلی کاپٹرز کو فوری طور پر بنکاک کے جنوب میں واقع ریاست پراچوپ کھری خان میں لاپتہ سیلرز کی تلاش کے لیے بھیج دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کے مطابق بحری جہاز پر سوار 106 میں 78 کو تلاش کر لیا گیا ہے جبکہ 31 سیلرز تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply