• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، مہدی کاظمی کا دعویٰ

میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، مہدی کاظمی کا دعویٰ

کراچی سے اغواء ہونے والی کم عمر بچی کے مقدمے میں بچی کے والد مہدی کاظمی نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں میری بیٹی نے خطوط بھی لکھے ہیں جو میرے پاس ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی میں کم عمر بچی کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی منتقلی سے متعلق سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک تاریخ دی جائے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی جانب سے کیس کو زیرِ التواء رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ صرف تاخیری حربے ہیں اور کچھ بھی نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply