• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’ہڈی ایک اور کتے سات‘‘ نئی فلم کے ڈائیلاگز نے ہلچل مچادی

’’ہڈی ایک اور کتے سات‘‘ نئی فلم کے ڈائیلاگز نے ہلچل مچادی

ارجن کپور اور تبو کی آنے والی فلم کتے کا فرسٹ لُک شیئر کردیا گیا ہے۔ اس میں ارجن کپور پولیس آفیسر کے رول میں نظر آئیں گے۔

ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی کلپ شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ تبو، نصیرالدین شاہ، رادھیکا مدان، شاردول بھردواج، کونکنا سین شرما کے لُک کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ارجن کپور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ایک ہڈی اور سات کُتے۔ اس کلپ میں ارجن کپور کی وائس اوور سنائی دیتی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ’گولیاں سر پر مار دے، میٹر ختم‘۔ اس دوران وہ پولیس یونیفارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں گن پکڑی ہوئی ہے۔ اس کے بعد تبو کے ڈائیلاگس سنائی دیتے ہیں، جس میں وہ کہتی ہیں، شیر بھوکا ہے تو کیا زہر کھا لے گا۔‘ وہیں، کلپ میں نصیرالدین شاہ انٹینس لُک میں نظرآتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، منہ مانگا دام دونگا اسے اڑانے کا‘۔ اس کے بعد کونکنا سین شرما کا لُک دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’بکری ہم، کتا تو اور شیر تیرا مالک۔‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply