دنیا کے مختلف مقامات کی تاریخ بتانے والاجدید گلوب

 ہانگ کانگ نے  بچوں کو تاریخ، جغرافیہ اور دیگر علوم سکھانے والا ایک دلچسپ کرہ ارض ماڈل بنایا گیا ہے جس پر  پین رکھتے ہی وہاں کی تاریخ اور ان گنت معلومات سامنے آجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوب پر کوئی 10 ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں سے مختلف شعبوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ڈیٹا کو آسان انداز میں ایپ کی بدولت فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ۔ اس کی  تعارفی قیمت 69 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسمارٹ گلوب میں خصوصی اے آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت 11 تھیمز یا شعبوں، 220 ممالک اور اقوام کے علاوہ پہاڑوں، سمندروں اور جغرافیائی حصوں کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اے آر اسمارٹ گلوب 720 درجے پر گھومتا ہے اور آواز سے بھی آپ کو کسی اہم مقام کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ آپ  ایک پین کسی بھی جگہ رکھئے اور وہاں کے ملک، آبادی، دارالحکومت، جغرافیہ، کرنسی، قومی دن، تاریخ، وسائل، وجہ شہرت اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ طبعی جغرافیہ کا احوال بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب اس میں دلچسپ گیم بھی ہیں جنہیں کھیل کر آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ لیکن یہ معلومات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ستاروں، کہکشاؤں، فلکیاتی اجسام، اور ان کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خود ہمارے کرہ ارض، اس کی تاریخ، طبعی خدوخال، سمندر، دریا، پہاڑ اور جنگلی حیات بھی ایک کلک کی دوری پر ہیں اس سے ساری معلومات نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اسے محفوظ بھی کرسکتےہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply