عمران خان کی طبیعت ناساز

سابق وزیراعظم عمران خان کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گذشتہ روز بھی شدید بیماری اور تکلیف میں خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان بخار کے ساتھ ساتھ ڈائریا کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطاب سے پہلے ڈاکٹرز نے عمران خان کو بخار اور ڈائریا کی ادویات دیں ۔ عمران خان بیماری کے باوجود تمام دن اہم اجلاسوں میں بھی موجود رہے ۔ عمران خان نے بیماری کی حالت میں ہی اپنی تقریر کے تمام نکات بھی فائنل کیے ۔

ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی طبیعت ناساز ہے ۔ کل شدید بخار کی حالت میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رات گئے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر الیاس کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے طبعی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا۔میڈیکل ٹیم آج بھی چیئرمین تحریک انصاف کا طبی معائنہ کریں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔ عمران خان ملک میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے پی ڈی ایم پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔ جلد ہی وہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply