میرا دوست “جوجو” ، حلوائی ہے۔
پچھلے دنوں کاروبار مندا تھا۔
جگہ بدل کر دیکھا لیکن سب بے سود۔
کبھی ریلوے اسٹیشن پر,
کبھی بس اسٹاپ پر،
کبھی مین بازار میں،
لیکن مٹھائی خریدنے والے دن بہ دن کم ہوتے جاتے تھے۔
کچھ عرضہ غیبت صغریٰ میں رہنے کے بعد ایک دن جوجو سے سرِ راہ ملاقات ہوئی۔
اس کی حالت سے اندازہ ہوا کہ اس کے دن پھر گئے ہیں۔
میرے استفسار پر اس نے عقدہ وا کیا ۔
سپریم کورٹ کے سامنے مٹھائی کی دکان کھولی ہے ۔
اللہ بھلا کرے ججوں کا ۔
Advertisements

ہر فیصلہ آنے پر فریقین مٹھائی لے جاتے ہیں !
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں