• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اعلانیہ ہم جنس پرست بھارتی نژاد آئرلینڈ کے وزیراعظم بن گئے

اعلانیہ ہم جنس پرست بھارتی نژاد آئرلینڈ کے وزیراعظم بن گئے

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے 36 سال کی عمر میں 2015 میں ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں دوسری بار بھی بھارتی نژاد لیو ویرادکر وزیراعظم منتخب ہوگئے جو اس عہدے پر کم ترین عمر رکھنے کے علاوہ اعلانیہ ہم جنس پرست بھی ہیں۔آئرلینڈ میں اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر ملک کے دوسرے بڑے عہدے تانشت کے لیے 43 سالہ لیو ویرادکر کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔لیو ویراد نے 2007 میں سیای کیریئر شروع کیا اور 2014 کو منسٹر بنے۔ تب سے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ لیو ویرادکر نے 2015 کو ایک انٹرویو میں انھوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آئرلینڈ میں تانشست کا عہدہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کی طرح ہوتا ہے۔ بھارتی نژاد لیو ویرادکر اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین وزیراعظم بھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئرلینڈ کے وزیراعظم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم انھوں نے طب کے بجائے سیاست کا انتخاب کیا اور جلد ہی کامیابیاں سمیٹیں۔ لیو ویرادکر کی پیدائش ڈبلن میں ہوئی اور وہیں انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تاہم ان کے والد کا تعلق بھارت سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply