• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹویٹر؛صحافیوں کے اکاؤنٹ معطلی پر یورپی یونین کاسخت ردِ عمل

ٹویٹر؛صحافیوں کے اکاؤنٹ معطلی پر یورپی یونین کاسخت ردِ عمل

یورپی یونین نے ٹویٹر سے صحافیوں کو معطل کرنے کے ایلن مسک کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ٹویٹر پر پابندی اور ارکان پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن کی ڈپٹی چیئرپرسن ویرا جورووا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر پر صحافیوں کی من مانی معطلی کی خبریں تشویشناک ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ جلد پابندی لگا سکتے ہیں ۔

یادرہے گذشتہ روزٹویٹر کے سی ای او ایلن مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت آوٹ لیٹس کے آدھے درجن سے زیادہ صحافیوں کے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر اکاؤنٹس معطل کر دئے تھے۔ ۔ ڈپٹی چیئرپرسن ویرا جورووا نے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ ( ڈی ایس اے) اور میڈیا فریڈم ایکٹ کا حوالہ دیا، جو یوروپی ٹیک ریگولیشن کے دو اہم ستون ہیں۔ ڈی ایس اے ۔ ای یو کی کنٹینٹ ماڈریشن رول بک ہے، جو اکاؤنٹس کی من مانی معطلی پر پابندی لگائے گا – ۔ ٹویٹر جیسی کمپنیوں کو سب سے پہلے فروری میں یوروپی یونین میں صارفین کی تعداد بتانی ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر جرمن وزارت خارجہ نے بھی ٹویٹر کے ذریعہ سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کو اپنی مرضی سے چالو اور بند نہیں کرنا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply