• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں رات 10بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 30 سے زائد دکانیں سیل

لاہور میں رات 10بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 30 سے زائد دکانیں سیل

: رات 10بجے کاروبار کو بند نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں سخت کریک ڈاؤن،اسسٹنٹ کمشنرز نے 35 بڑے ہوٹلز، 3 میگا سٹورز اور 30 سے زائد دکانوں کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا،کاروائیاں تحصیل سٹی ، ماڈل ٹاؤن، شالیمار، کینٹ اور رائے ونڈ میں کی گئیں.

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران صوبے میں اس کی بڑھتی شدت کے باعث بیماریوں کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کی تمام مارکیٹیں رات دس تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی۔دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور  جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔عدالت  نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں دنوں میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جب کہ اتوار کے روز ابھی مارکیٹیں 10 بجے بند نہ کی جائیں۔عدالت نے کہا کہ اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے تھے کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply