برطانیہ میں نرسیں تنخواہ میں اضافے اور بہتر ورکنگ کنڈیشنز کےلئے ہڑتال پر چلی گئیں۔
برطانونی میڈیا کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی تقریباً ایک لاکھ نرسوں نے گورنمنٹ کے تنخواہ میں اضافے کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہڑتال کر دی۔برطانیہ میں نرسنگ کی 106 سالہ تاریخ کی پہلی ہڑتال ہے۔ 20 دسمبر کو بھی ہڑتال کی جائے گی۔
ہڑتال کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں آپریشن اور اپوائٹمنٹس منسوخ ہوگئیں۔ تاہم ارجنٹ کیئر کیلئے نرسنگ کی سروسز دستیاب ہوں گی۔ کیموتھراپی، ڈائیلائسز، چائلڈ ایکسیڈنٹ، آئی سی یو اور ایمرجنسی میں بھی کام جاری رہے گا۔
رائل کالج آف نرسنگ تنخواہ میں 19 فیصد کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن حکومت کا موقف یہ ہے کہ نرسوں کا تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ ناقابل برداشت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں