’’مفاہمت‘‘

مجھے افسوس ہے کہ آپ کے والداب غصے میں نہیں آ سکیں گے۔
ڈاکٹر نے معائنہ کرتے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا۔
مگر ڈاکٹر صاحب۔۔۔!
یہ تو پاکستان کی چوٹی کی سیاست کا ایک کردار ہیں،
اگر انہیں غصہ نہ آیا تو سیاست کیسے ہو گی۔۔۔؟
ان کی یہ حالت کب سے ہے۔۔۔؟
ڈاکٹر نے اپنے مسکراتے مریض کی طرف دیکھا
جب سے سیاست میں مفاہمت آئی ہے،
یہ اپنے دل کی بھڑاس کھل کر نہیں نکال پائے۔
ویسے ایک حل ہے۔
ڈاکٹر صاحب کیا آپریشن ہو گا۔۔۔؟
نہیں، انہیں ان کے مخالفین کے جلسوں ،ٹاک شوز کی ریکارڈنگ سنائیں شائد۔۔۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply