پشاور؛سابق صوبائی وزیر کے گھر دستی بم حملہ

:پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ،پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 4 میں نامعلوم افراد سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی پھینک کر فرار ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کےمطابق پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کچھ دن قبل نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی جس سے متعلق حاجی جاوید نے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply