اٹیچمنٹ ڈس آرڈر/ضیغم قدیر

اگر آپ کی ایک بھی دوستی ایک سال سے لمبے عرصہ تک نہیں چل سکی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ آپ اٹیچمنٹ ڈس آرڈر کا شکار ہیں اور کسی بھی طرح کے لمبے ایموشنل تعلق کو برداشت کرنے کی کپیسٹی نہیں رکھتے ہیں۔ میں بہت سے لوگوں سے یہ جملہ سن چکا ہوں کہ وہ اکثر اپنی انسیکیورٹی بتاتے ہیں کہ جب بھی وہ کسی کیساتھ زیادہ کلوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ دور ہو جانا شروع ہو جاتا ہے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اٹیچمنٹ ڈس آرڈر کے شکار لوگ اپنا ریلیشن شپ خود ہی خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور پھر سمجھتے ہیں کہ اگلا بندہ ان کے زیادہ کلوز ہونے کی وجہ سے دور چلا گیا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہے؟

اٹیچمنٹ ڈس آرڈر کی وجہ بچپن میں اپنے والدین یا پرائمری کئیر گیور کیساتھ ایموشنل تعلق بنانے میں ناکام رہ جانا ہے۔ جیسا کہ بچے کا والد آفس میں ہر وقت مصروف رہتا ہو اور ماں گھر کے کام کاج یا نئے نومولود کیساتھ مصروف رہتی ہو اور بچے کو اتنی توجہ نہ مل سکی ہو جتنی اس کو چاہیے تھی۔ اس کے نتیجے میں وہ بعد میں بالغ ہو کر مختلف طرح کی اٹیچمنٹس بناتا ہے جیسا کہ

سکیور اٹیچمنٹس۔

اس طرح کی اٹیچمنٹ میں انسان خود کو بھی محفوظ سمجھتا ہے اور اپنے پارٹنر کو بھی، ایسے لوگ اپنے ریلیشن شپ سے مکمل طور پر مطمئن ہوتے ہیں اور کسی طرح کی بھی ریلیشن شپ انزائٹی نہیں رکھتے ہیں اور اس کے پیچھے ان کا بچپن کے ابتدائی دو سالوں میں اپنے خیال رکھنے والے کیساتھ مضبوط تعلق ہے۔

کنارہ کشی یا پھر پردہ رکھنے والا سٹائل۔

اس طرح کی اٹیچمنٹ میں انسان خود کو کسی طرح کی بھی کلوز ڈسکشن سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر یہ مخالف جنس سے تعلق ہے تو رومانٹک گفتگو سے گریز برتنے کی کوشش کرتا ہے یا اس سے ڈرتا ہے۔ یہ دوسروں پہ انحصار نہیں کرتے یا خود کو دوسروں پہ انحصار کرنے سے روکتے ہیں۔ اسکی وجہ بچپن میں اپنی ایموشنل ضروریات کا پورا نہ ہونا ہے۔

بے چین رہنے والا یا پھر توجہ چاہنے والا سٹائل۔

اس طرح کی اٹیچمنٹ میں انسان ہر وقت رومانوی توجہ کا طلبگار رہتا ہے اور یہ اس بات پر بھروسہ نہیں رکھتا کہ اس کا رشتہ چل پائے گا۔ یہ ہر وقت انسیکیور رہتے ہیں۔ اس بات کی وجہ بچپن میں والدین یا خیال رکھنے والے شخص کا شیڈول ایسا رہنا کہ وہ کسی وقت بھی غائب ہو جاتے تھے۔

غیر مربوط اٹیچمنٹ سٹائل۔

اس اٹیچمنٹ سٹائل میں انسان بہت غیر متوقع اٹیچمنٹ پیٹرن رکھتا ہے جس میں وہ پہلے کسی کے قریب جانے کی طلب رکھتا ہے مگر قریب جاتے ہی لڑائیاں شروع کر کے دور ہو جانے کی کوشش کرنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس بات کی وجہ عموماََ بچپن میں ملنے والی ابیوز یا پھر چائلڈ ہڈ ٹراما ہے۔ وہیں پر بالغ افراد میں DSM V میں اٹیچمنٹ ڈس آرڈر ایک ڈس آرڈر نہیں سو اس کی شناخت نہیں کی جا سکتی مگر اوپر موجود پیٹرن سب بتا دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارا بچپن کا اٹیچمنٹ سٹائل ہماری ساری عمر کے تعلقات کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا علاج مکمل کاؤنسلنگ یا سائیکو تھیراپی کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ ایک پیرینٹ ہیں تو اپنے بچوں کو پوری جوانی اس جوکھم سے گزرنے سے بچانے کی کوشش کریں کسی بھی بچے کے ابتدائی دو سال باقی کی ساری عمر سے اہم ہوتے ہیں ان میں بچے کیساتھ کیا گیا برتاؤ پوری زندگی کا تعین کر دیتا ہے۔ سو خیال رکھیں اور اگر آپ ایسے کسی اٹیچمنٹ ڈس آرڈر سے گزر رہے ہیں تو خود کے منفی پہلوؤں پہ غور کریں ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply