• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بری

منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بری

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کر دیا گیا۔

انسداد منشیات عدالت لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں بریت کی درخواست سے متعلق سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دے دیا۔

انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔ پراسیکیوشن گواہ نے کہا کہ ہمارے سامنے رانا ثنا اللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شوائد نہیں ہیں اور سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ فواد چودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ثنا اللہ کو بری کرنے کا حکم دے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ بے بنیاد تھا اور آج حق کی فتح ہوئی۔ عمران خان اور شہزاد اکبر نے معاملے میں دباؤ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی کیسز بنانے والوں کے لیے آج یوم عبرت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں یکم جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری سے اگلے روز رانا ثنا اللہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رانا ثنا اللہ کی کیس میں 24 دسمبر 2019 کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply