مت کہو از کار افتادہ ہوں میں
مت کہو بالیدگی فرسودگی ہے
مت کہو میرا زمانہ ڈھل چکا
ہاں، اگر دورانیہ پیچھے کی جانب مُڑ چلے تو
اس کے کندھوں کو جکڑ کر
روک لو۔۔۔خود سے کہو۔۔میں جانتا ہوں
یہ بڑھاپا تو بلوغت کا سرِآغاز ہے۔۔۔
چلنا ہے اس کو اور آگے !
یہ برو مندی ۔ رجولیت ہے ،معزولی نہیں ہے
چلتا پھرتا معجزہ ہوں،اک عجوبہ
اوریہ پیری کی پونجی اک سنہری یافت ہے
دیدہ وری کی ۔۔۔
صَرف کر دو
جھونک دو پیری کی پونجی کو
بہی خواہی کی بھٹی میں
کہ اس کا اک یہی مصرف ہے
میرے بوڑھے یارو!
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں