لیڈی گاگا کے کتے اغواء کرنیوالے کو 21 سال قید کی سزا

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر گولی چلانے اور انکے کتوں کو اغوا کرنے والے شخص کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم جیمز ہوورڈ جیکسن نے عدالت کے سامنے جرم سے انکار نہ کیا، جس پر اسے 21 سال کی سزا سنا دی گئی۔

گزشتہ برس لیڈی گاگا کے ملازم ‘ریان فشر’، ان کے فرانسیسی بُل ڈاگ نسل کے 3 پالتو کتوں کو چہل قدمی کروارہا تھا کہ ملزم نے اس کے سینے میں گولی ماری تھی۔

ریان فشر کا پھیپھڑا متاثر ہوا تھا اور اسے اس کا ایک حصہ ریمو کروانا پڑا تھا۔

ملزم جیمز ہوورڈ جیکسن نے اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملازم ریان فشر پر فائرنگ کی اور دو کتوں کو اغوا کرلیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کتے اغوا کیے جانے کے بعد لیڈی گاگا نے انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے تقریباً 11 کروڑ روپے انعام کی پیشکش کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس نے لیڈی گاگا کے کتے ڈھونڈ نکالے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply