برطانیہ:اسٹریپ اے انفیکشن سے 8 بچے ہلاک

برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنےلگا جس کے نتیجے میں 8 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچےانتقال کرچکے ہیں، مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کا بتانا ہے کہ گروپ اسٹریپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں، مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply