• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم پروگرام سے رقم ملے گی

پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی بے نظیر انکم پروگرام سے رقم ملے گی

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بے نظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے، رقم کی ادائیگی ڈیٹا کی تصدیق کے بعد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار خواجہ سراؤں کو بے نظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بے نظیر کفالت کے تحت خواجہ سراؤں کو ہر 3 ماہ میں 7 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواجہ سرا بی آئی ایس پی کے لوکل تحصیل دفتر میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پہلے سے رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کو اگر رقم نہیں مل رہی تو اپیل درج کر سکتے ہیں، اپیل پر خواجہ سراؤں کو یہ رقم دی جا سکے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ سہ ماہی قسط کی ادائیگی ڈیٹا کی تصدیق کے بعد بذریعہ بینک کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply