• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حجاب نہ پہننے کی سزا، ایرانی کوہ پیما کا گھر مسمار کردیا گیا

حجاب نہ پہننے کی سزا، ایرانی کوہ پیما کا گھر مسمار کردیا گیا

بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا ایران میں گھر مسمار کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی نے رواں سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کی تھی۔

ان کے اس عمل پر ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے انہیں سراہا تھا اور ہیرو قرار دیا تھا۔

بعد ازاں خاتون کوہ پیما نے وطن واپسی پر اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون کوہ پیما کا گھر گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس ویڈیو میں الناز کے ایتھلیٹ بھائی بھی روتے نظر آئے۔

اس حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ الناز رکابی کی فیملی کے پاس گھر کی تعمیر کا پرمٹ نہیں تھا جس کے باعث مکان گرایا گیا۔

خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 448 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ ایرانی فوجی حکام نے مظاہروں میں300 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply