• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان : کوئلے کی کان سے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

بلوچستان : کوئلے کی کان سے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، آپریشن تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے ترخ تنگی کی ایک کوئلے کی کان میں پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ کان میں میتھین گیس کی موجودگی کو قرار دیا گیا ہے۔گیس دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور سینکڑوں فٹ گہرائی میں6 کان کن پھنس گئے تھے جو باوجود کوشش کے زندہ نہ بچ سکے۔

ریسکیو کی ٹیم آکسیجن کے لیے استعمال ہونے والے متبادل راستے سے کان کے متاثرہ حصے تک پہنچی ہے اور دو لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اب مزید 2کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریکسیو آپریشن تقریباٗ 8 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پی ڈی ایم اور محکمہ معدنیات کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا، لاشیں متعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ان کی شناخت نصیب گل، سرفراز، نجیب اللہ ، رحمان اللہ ، غنی رحمان اور باچا کے نام سے کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے، دوسری جانب محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں تمام ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply