• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک نام والے پاکستانیوں کے امارات میں داخلے پر پابندی عائد

ایک نام والے پاکستانیوں کے امارات میں داخلے پر پابندی عائد

دبئی: ایک نام والے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جن کے پاسپورٹس پر صرف ایک نام درج ہے، یعنی جن کے نام کے ساتھ والد یا خاندانی نام شامل نہیں ہے، اب متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

پاکستان کی ایک نجی ایئرلائن ’سیرین ایئر‘ نے بھی اس حوالے سے مسافروں کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

مسافروں کے لیے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایسے تمام پاکستانی مسافر جن کے نام میں پہلا یا آخری نام نہیں ہوگا، یو اے ای میں داخلے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی ایئر لائنز نے بھی سفر کرنے والے مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کرالیں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورت پر درج نام کے خانے میں کم از کم دو نام لازمی لکھیں کیوں کہ اگر پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہو گا تو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply