• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواتین کی سمگلنگ کرنے والا سری لنکن سفارتکار گرفتار

خواتین کی سمگلنگ کرنے والا سری لنکن سفارتکار گرفتار

سری لنکا کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے خواتین کی سمگلنگ کے الزام میں اومان میں تعینات اپنے سفارتکار کو گرفتار کرلیا۔

سری لنکن اخبار کے مطابق کوشان کو آج صبح مسقط سے کولمبو کے بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔تھرڈ سیکریٹری کوشان پر اومان آنے والی ملازمت کی متمنی سری لنکن خواتین سے جنسی ہراسانی، سری لنکا سے خواتین کی اومان میں سمگلنگ اور انہیں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

سری لنکا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ سفارتخانے کے عہدیدار کو شکایات پر اس کی سفارتی ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔ سفارتکار کے خلاف رواں برس فروری سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اومانی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 21 مختلف ممالک کے 203 افراد کو ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply