پنجاب اور کے پی میں شدید دھندکے باعث موٹر ویز بند

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلیے موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دونوں صوبوں میں موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ملتان موٹرے وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک بند کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کرکے ٹریفک روک دی گئی ہے جب کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

موٹر وے ایم 4 شور کوٹ سے عبدالحکیم تک بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مردان سے پشاور آنے والے مسافر جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، دھند کم ہوتے ہی موٹر وے کو کھول دیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسما لیہ تک دھند کےباعث بند ہے، دھند کے باعث عوام غیرضروری سفر سے حتی الامکان گریزکریں۔

موٹرے وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کی رفتار کم اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفر سے پہلے موٹر وے کی تازہ صورتحال کی معلومات اس کی ہیلپ لائن130 سے لی جاسکتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply