• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حکومت سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حکومت سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت  کیساتھ  جنگ بندی  ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  جنگجووں کو ملک بھر میں حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پاکستان کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی ختم کر دی ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔لہٰذا جنگجوؤں کے لیے ناگزیر ہوگیا ہے کہ وہ پورے ملک میں جہاں کہیں بھی ہو سکے، حملے کریں۔

طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے بارہا خبردار کیا اورصبر سے کام لیا لیکن ہم پر حملےکیےگئے،اب ہمارے انتقامی حملے دیکھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جون میں حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پراتفاق کیا تھا لیکن دونوں فریقوں نے بار باریہ دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply