چھالیہ لے جانے والے محتاط ہوجائیں

خبر دار ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی عائد ہوگی ہے، چھالیہ لے جانے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے گریز کریں، ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ چھالیہ لے جانا ترکیہ کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی اس لیے مسافر قانون کی پیروی کریں۔

واضح رہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد اویس 15 ستمبر 2022 کو سیاحتی ویزے پر ترکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک ہفتہ قیامِ کرنا تھا، وہ اپنے ٹور آپریٹر دوست کی فرمائش پر چھالیہ کے دو پیکٹ بھی ساتھ لے کر گئے تھے جس کی بنیاد پر ترک حکام نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

ترک حکام نے محمد اویس کے پاس موجود چھالیہ کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھی بھیجا جس کے نتیجے میں یہ بتایا گیا کہ چھالیہ میں کوئی نشہ آوور چیز موجود نہیں تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس کے بعد محمد اویس کو وہاں کی مقامی عدالت نے رہا کر دیا، تاہم آئندہ آنے والوں کیلئے سزا ہونے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply