• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سیاست میں روحانیت عروج پر،زرداری کی اپنے پیر سے ملاقات

پاکستانی سیاست میں روحانیت عروج پر،زرداری کی اپنے پیر سے ملاقات

مظہر اقبال: ملکی سیاست میں روحانی عملیات عروج پر۔۔۔۔ اسلام آباد کے پوش علاقے میں آصف زرداری نے گزشتہ دنوں ایک روحانی شخصیت سے ملاقات کی ہے ۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لیے بھی مسلسل روحانی عملیات کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان کو سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی انگوٹھی مزید پڑھائی کے بعد واپس کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ذرائع نے دیگر روحانی عملیات کے علاوہ عمران خان کو انگریزی زبان کے لفظ “ایس” اور اردو زبان کے لفظ “ع” کے حوالے سے حیران کن انکشافات کردئیے ۔

عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لفظ”ع” کا عروج شروع ہو چکا ہے۔ “ع” سے شروع ہونے والے نام عارف علوی اور عمر عطا بندیال پہلے سے عروج پر ہیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے لفظ “ع” سے شروع ہونے والے نام عاصم منیر آرمی چیف بن چکے ہیں۔ اوراب “ع” سے شروع ہونے والے نام عمران احمد خان نیازی کو عروج ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع نےعمران خان کو بتا یا گیا کہ انگریزی کا لفظ “ایس” جن ناموں میں دو مرتبہ آئیگا ان کے ستارے گردش میں ہیں۔ ڈبل ایس کے حوالے سے عمران خان کو بتائے گئے ناموں میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر کے نام شامل ہیں۔پی این این

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply