بھارت 2025 میں جدید ترین ٹرین متعارف کروائے گا

بھارت میں چلنے والی ٹرین رفتار کم کیے بغیر موڑ کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ملک کی پہلی جدید ٹرین 2025 میں متعارف کروائی جائے گی۔سینئر حکومتی عہدیدار نے کہا کہ 2025 تک 100 ٹرینیں تیار کرلی جائیں گی۔یہ ٹرین رفتار کم کیے بغیر موڑ کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان ٹرینوں کو Tilting Train کہا جاتا ہے، یہ عام ریلوے ٹریک پر تیز رفتار میں موڑ کاٹ سکتی ہیں۔یہ ٹرینیں 11 ممالک بشمول اٹلی، پرتگال، سلووینیا، فن لینڈ، روس، چیک ریپبلک، برطانیہ، سوئٹرزلینڈ، چین، جرمنی اور رومانیہ میں آپریشنل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply