• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی: وزیر آئی ٹی

پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی: وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کیا ہے جس حوالے سے انہوں نے بتایاکہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرزکی جانب سے وزارت آئی ٹی کوخط لکھا گیا، خط میں سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہارکیا گیا، پھر ہم نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکارہے، اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کر سکتے ہیں، سٹیٹ بینک کے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی جبکہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی البتہ پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply