چین ؛ کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چین میں سخت ترین اقدامات کے باوجود عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ اور جنوبی تجارتی مرکز گوانگ زو سمیت کئی بڑے شہر وباء کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو چین میں 31,527 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق چین میں کورونا سے 5,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ چین میں ہر ملین میں تین کوویڈ اموات کے برابر ہے، جبکہ امریکہ میں 3,000 فی ملین اور برطانیہ میں 2,400 فی ملین اموات ہوئی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply