• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ ودھرنا،اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ ودھرنا،اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو پنڈی پہنچ کر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ احتجاج کے حوالے سے آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات پر کنٹیرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جس کے بعد وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے راستوں کی بندش کی تیاری شروع کردی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ نے بتایا کہ آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے۔ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی، رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا جائیگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سہیل اختر نے مزید کہا کہ کنٹینرز لگانے کیلیے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عوام کیلیے ٹریفک کے متبادل راستے دیں گے۔ بارہ کہو، آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلیے راستہ کھلا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply