چین؛کرونا سے 24 گھنٹوں میں 28 ہزار افراد متاثر

چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے، منگل کے روز 28 ہزار سے زائد کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبہ گوانگ ڈونگ (Guangdong) میں 16 ہزار جب کہ چونگ قینگ (Chongqing) شہر میں 6 ہزار 300 کیسز ایک دن میں سامنے آئے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی دو روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ اتوار کے روز بیجنگ میں 621 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ مگل کے روز یہ تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہوکر 1438 پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ چین کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر کورونا کے تدارک کے لئے سخت ترین پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ ان پابندیوں میں اسنیپ لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر جانچ اور لاک ڈاؤن شامل ہیں۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدیات کی جارہی ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور بین الاضلاعی سفر سے گریز کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب کورونا وبا کے تدراک کیلئے سیاحتی مقامات، جم اور پارکس بند کردیے گئے ہیں اور بڑے پیمانے پرعوامی شرکت کے پروگرام ( کنسرٹس وغیرہ) منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply