گوگل کا 15ہزار پاکستانیوں کو سکالرشپ دینے کا ارادہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے بتایا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار سکالرشپ دینے کا ارادہ ہے ، گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا ۔

اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے تقریب میں وفاقی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کسی بھی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے، جون جولائی تک پارلیمنٹ کو سائبر ایفشنٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے متعلق ایک سکیم لا رہے ہیں، جس کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کر سکے گا، بنا ضمانت اور کاغذی کارروائی صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہو گا، 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔ عدم ادائیگی پر فون لاک کر دیا جائے گا، جس کے بعد دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہو سکے گا، سکیم کا مقصد عام آدمی تک فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، کنکٹیویٹی سہولتوں کے لیے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پروجیکٹس جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا تھا، آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، خواہش ہے ایف بی آر کے ساتھ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply