• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں 4 لوگ دائرہ اسلام میں داخل

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں 4 لوگ دائرہ اسلام میں داخل

  قطر میں گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے یہ فٹبال ورلڈ کپ تاریخ کا ایک منفرد ورلڈ کپ  ہےجس میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔

لیکن جس چیز نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تماشائیوں کو مسحور کر دیا وہ 20 سالہ قاری غنیم المفتاح کی قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی جو فیفا ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔  غنیم نے قرآنی آیات پڑھی جس کا ترجمہ ہے کہ اے لوگو، بیشک ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں قومیں اور قبیلے بنائے ہیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔” غنیم کا کہنا تھاکہ یہ شاید پہلا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز قرآنی آیات سے ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

قطر نے عالم اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے قبل مذہبی لیکچر دینے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہبی لیکچر دیا جس کے نتیجے میں 4 لوگوں نے اسلام قبول کیا۔  قطر جیسے چھوٹے ملک نے عالمی سطح کے ایک بڑے ایونٹ کے لئے کامیابی کے ساتھ شاندار انتظامات کیے گئے ہیں وہی دوسری طرف اس ایونٹ کے ذریعے اپنی مذہبی تعلیمات اور قومی ثقافت کو اجاگر کرنے کا اہتمام بھی کیا  گیاہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply