راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم کی جانب سے اس ضمن میں راولپنڈی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی۔
واثق قیوم نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 26 نومبر کا دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔
راولپنڈی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات مکمل کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں