سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

لاہور : معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے ہیں۔ طارق ٹیڈی لاہور کے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انہیں ایک ہفتہ قبل جگر کا انفیکشن بڑھنےپر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تھا۔

طارق ٹیڈی پاکستان کے تھیٹر کے مقبول مزاح نگاروں میں سے ایک تھے جو اپنے تند و تیز جوابات کے لیے مشہور تھے ۔انہوں نے فلم سلاخیں میں بھی اداکاری کی۔ ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا ۔ طارق ٹیڈی مزاح نگار مستانہ کے سخت حریف رہے حالانکہ دونوں اسٹیج سے باہر گہرے دوست تھے ۔

طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چا لاک طوطے (تین حصوں پر مشتمل)، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ ، ربا عشق نا ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، اصلی طائی نقلی جھوٹ بولدا، مرچ مسالہ، گھونگھٹ اٹھا لوں، عید دا چن، ابھی تو میں جوان ہوں، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی علالت کی خبر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کے علاج کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی تھی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے کو مالی امداد کا چیک دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply