پی آئی اے کے دو جہازوں سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔

ذرائع کے مطابق پرندوں سے ٹکرانے والی پروازوں میں مجموعی طور 300 سے زائد مسافروں سوار تھے۔پرندہ ٹکرانے پر ایک پرواز کو پائلٹ واپس لے آیا، دوسری کے پائلٹ نے مہارت سےجہاز لینڈ کیا۔برڈ ہٹ کے باعث کراچی ایئرپورٹ آنے والی دیگر ایئر ٹریفک کو روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے تاحال پرندوں کو بھگانے کے لیے جدید نظام نصب نہیں کرسکا ہے، جبکہ دنیا بھر میں بڑے ایئرپورٹس پر جہازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے برڈ ریپلنٹ سسٹم ہوتا ہے۔

اس وقت کراچی،اسلام آباد، لاہور سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر آج 2 جہازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply