دولہا کی تابوت کے اندر آمد، مہمان دنگ رہ گئے

نیویارک: امریکہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شریک تمام مہمان اس وقت حیران و پریشان ہو گئے جب انہوں ںے چند خواتین و افراد کو تابوت ہال میں لاتے دیکھا اور پھر ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی جب تابوت میں سے دولہا برآمد ہوا۔

امریکہ کے مؤقر اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق دولہا اپنے لیے بطور خاص کالے رنگ کے بنوائے جانے والے تابوت میں لیٹ کر شادی ہال پہنچا تو اس کے دوستوں نے وین سے تابوت نکالا اور اسے مہمانوں کے لیے مختص ہال میں پہنچا دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود تمام ہی مرد و خواتین دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ہال میں موجود ایک شخص نے سارے منظر کو اپنے موبائل فون پر ریکارڈ کیا اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ اپ لوڈ کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے مطابق اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں لیکن اکثریت نے اس حرکت پہ شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سال رواں کے ماہ مئی میں بھی امریکہ میں منعقد ہونے والی شادی کی ایک ایسی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی جس میں دولہا اور دلہن خود کو آگ لگا کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلتے دکھائی دیے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کرنے والا یہ جوڑا دراصل فلموں میں اسٹنٹ کرتا تھا تو انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر نیا انداز اپنایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply