فیفا ورلڈکپ پر قطر کی بڑی پابندی

دوحا: قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کے مختصر لباس یعنی کندھوں کو کھلا رکھنا اور گھٹنے سے اوپر کے لباس پر پابندی عائد کی ہے اور کسی کو بھی مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

غیر قطری خواتین پر مسلم ڈرس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی سختی نہیں کی جا رہی تاہم مختصر لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور مکمل لباس پہننا ہو گا۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے اور ورلڈکپ کے دوران شائقین مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ مختصر لباس بھی پہنا جاتا ہے تاہم قطر میں مختصر لباس سرعام پہننے پر سخت پابندی ہے۔

قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو 2 ہزار 4 سو یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ شائقین کی نگرانی کے لیے اسٹیڈیم میں ہائی ٹیک قسم کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور 15 ہزار کیمروں سے شائقین کی نگرانی کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply