ہمزاد (مختصر کہانی)

کانفرنس میں بہت دیرتک ہم ایک نوجوان کو دیکھتے رہے۔
چہرے پر لالی،بھوری رنگت،آنکھوں سے چھلکتی حیا،باربار مونچھوں کو تاؤ دیتا۔۔
بھئی یقیں مانو ہم تو شرم و حیا کے اس مرقع کو دیکھ کر فدا ہی ہو گئے۔
پاس بیٹھی خاتون سے پوچھا، “یہ صاحب کو ن ہیں”؟
جواب ملا…عارف خٹک
ہماری تو آنکھیں حیرت سے اُبل پڑیں۔۔کہاں یہ شرمایا لجایا،چُھوئی مُوئی بنا اور کہاں وہ ۔۔۔۔
ایک بار پھر تسلی کرنا چاہی۔
اچھا اگر یہ واقعی خٹک لالہ ہے
تو پھر وہ شلوارکی کہانی لکھنے والا بیباک شخص کون ہے؟
وہ۔۔؟
۔۔۔۔۔ارے وہ ان کا ہمزاد!

Facebook Comments

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply