ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم پائے گئے اور کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی لاش پر بارہ زخم پائے گئے تھے، ان کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم اور چھاتی کے دائیں جانب سینے پر زخم موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے بائیں کندھے کے پاس بھی زخم موجود تھا جبکہ ان کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا اور ان کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے جبکہ ان کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا۔

ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی اور ان کے دماغ کے بائیں جانب متاثر ہوا تھا، گولی سے ارشد شریف کا دماغ، پھیپڑا شدید متاثر ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارشر شریف کے بائیں ہاتھ کی انگشت شہادت پر گہرا زخم تھا اور ان کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے ناخن میں خون جما تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply