• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں دوسرے کرکٹ میچ میں آئر لینڈ کو شکست

پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں دوسرے کرکٹ میچ میں آئر لینڈ کو شکست

پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

لاہور میں بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔

پاکستان ویمن نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جس میں جویریہ خان نے 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جبکہ عائشہ یوسف نے جارحانہ 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ندا ڈار کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply