• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ورلڈکپ کا آخری دنگل، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کا آخری دنگل، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم بیٹنگ کر رہے ہیں۔ خراب موسم کے باعث بلے بازوں کو کھیلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اوپنر بلے باز نہایت محتاط ہو کر کھیل رہے ہیں۔

ایک اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے پاکستان نے 8 رنز بنا لیے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلر مارک ووڈ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

پاکستان کی اننگز شروع ہونےسے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور دونوں ٹیموں کے قومی ترانے کے بعد کھیل کا آغاز کیا گیا۔

آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے میلبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply