ہانیہ عامر کیساتھ ہجوم نے کیا سلوک کیا؟

 معروف اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ گوجرانوالہ میں مشتعل ہجوم نے بدسلوکی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ پہنچیں جہاں سے واپس گھر جاتے ہوئےلوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے اُن سے بدتمیزی کی جس کے بعد اداکارہ کو فوراََ گاڑی میں بٹھا کر اُس مقام سے واپس لے جایا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم نےہانیہ عامر کو گھیرے میں لے لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

 

مداحوں کی بڑی تعداد تقریب کے اختتام سے قبل ہی تقریب کے مقام کے باہر جمع تھے اور ہانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے۔ جیسے ہی ہانیہ باہر آئیں تو ان کے مداحوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہی جبکہ چند افراد نے ان پر آوازیں کسنا شروع کر دیں جس کے بعد اس مقام پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔لیکن اداکارہ کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply